Last Updated:

اسلم فیملی قتل واقعہ، اسلام آباد میں انصاف کے لیے آواز بلند

اسلم فیملی قتل واقعہ: اسلام آباد میں انصاف کے لیے احتجاج

اسلام آباد: اسلم اور ان کے اہلِ خانہ کے بہیمانہ قتل کے خلاف راولپنڈی اور اسلام آباد میں مقیم گلگت بلتستان کی سول سوسائٹی نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

احتجاج میں گلگت بلتستان کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور سکردو میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔



مظاہرین نے اسلم، ان کی اہلیہ اور دو کمسن بچوں کے قتل پر متاثرہ خاندان سے یکجہتی کرتے ہوئے انصاف کی فراہمی اور واقعے میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لانے کی ضرورت پر زور دیا۔

واضح رہے کہ سکردو میں چار افراد کے قتل کے اس واقعے نے پورے گلگت بلتستان میں شدید تشویش اور غم و غصے کی لہر پیدا کی ہے۔