Last Updated:

گنگچھے میں سید شمس الدین کی گرفتاری کے خلاف احتجاج

گنگچھے: سید شمس الدین کی گرفتاری کے خلاف احتجاج، رہائی کا مطالبہ


رپورٹ: عرفان شاہ جی
گنگچھے (شِیوق ٹائمز): گنگچھے کے علاقے مشہ بروم تھگس میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سید شمس الدین کی گرفتاری کے خلاف احتجاج ریکارڈ کیا گیا۔

احتجاج کے دوران مظاہرین نے سید شمس الدین کی رہائی کا مطالبہ کیا اور اعلان کیا کہ اگر انہیں آئندہ جمعہ تک رہا نہ کیا گیا تو مچلو سے سیاچن تک علما کی زیرِ نگرانی احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔

 


مظاہرین کے مطابق سید شمس الدین کی رہائی کے لیے احتجاج کو مزید وسعت دی جا سکتی ہے۔ آئندہ جمعہ تک رہائی نہ ہونے کی صورت میں مجوزہ احتجاج کے حوالے سے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔