
یومِ آزادی گلگت بلتستان: اسکردو میں ریلی اور پرچم کشائی
یومِ آزادی گلگت بلتستان: اسکردو میں شاندار ریلی اور شہدائے آزادی کو خراجِ عقیدت
یومِ آزادی گلگت بلتستان کے موقع پر یکم نومبر کو اسکردو میں قومی جوش و جذبے کے ساتھ تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کمپلیکس اسکردو سے نیو یادگار چوک تک ایک پُرجوش ریلی نکالی گئی، جس میں شرکاء نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔ ریلی کے اختتام پر پرچم کشائی، شہدائے آزادی کو خراجِ عقیدت، دعائے مغفرت اور ملی نغموں پر مشتمل ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔





