Last Updated:

 Shyok Times | گنگچھے میں صحافت جرم بن گئی

محمد علی عالم کی مبینہ گرفتاری اور ویڈیو ڈیلیٹ کروانے کا دعویٰ، صحافتی آزادی پر سوالات
گنگچھے — Shyok Times News Desk

معلوم ہوا ہے جشن گنگچھے پولو کے فائنل کی اختتامی تقریب قیدی نمبر 804 کا نعرہ  لگانے پر پولیس نے گراؤنڈ سے چند نوجوانوں کو گرفتار کیا۔ اس واقعے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے پر معروف صحافی محمد علی عالم کو بھی پولیس نے گرفتار کیا گیا اور تھانے لے جا کر زبردستی ویڈیو ڈیلیٹ کروائی گئی۔
اگر کسی واقعے کی ویڈیو بنانا اور اسے عوام تک پہنچانا بھی جرم تصور کیا جانے لگے تو یہ صورتحال صحافتی آزادی اور اظہارِ رائے کے حوالے سے سنگین سوالات اٹھاتی ہے۔ گنگچھے میں صحافیوں کو اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران دباؤ اور کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا گنگچھے میں اب صحافت کرنا بھی جرم بنتا جا رہا ہے؟
اس سے بھی زیادہ افسوس کی بات یہ ہے کہ اس واقعے کی کسی صحافی نے خبر نہیں چلائی