
سابق وزیر اعلیٰ خالد خورشید خان کا ریمانڈ 11 نومبر تک
خالد خورشید خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 11 نومبر تک توسیع
اسلام آباد: گلگت بلتستان کے سابق وزیر اعلیٰ خالد خورشید خان کو آج انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جانا تھا، تاہم انہیں ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت نے کارروائی کے بعد خالد خورشید خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 11 نومبر تک توسیع کر دی ہے۔





