Last Updated:

پی ایچ کیو ہسپتال گلگت: 3 اہلکار معطل، وزیراعلیٰ کا بڑا ایکشن

پی ایچ کیو ہسپتال گلگت میں بدانتظامی، وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن

گلگت: پی ایچ کیو ہسپتال گلگت میں بدانتظامی، عملے کی مبینہ غیر حاضری اور طبی سہولیات کی عدم دستیابی پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تین ذمہ دار اہلکاروں کی معطلی کے احکامات جاری کر دیے۔

وزیراعلیٰ نے ہسپتال کے اچانک دورے کے دوران مختلف شعبوں، خصوصاً لیبر بلاک، لیبارٹری اور اسٹور کا معائنہ کیا۔ لیبر بلاک میں ڈیوٹی روسٹر آویزاں نہ ہونے اور عملے کی غیر حاضری پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) اور متعلقہ شعبے کے سربراہ (ایچ او ڈی) کو معطل کرنے کا حکم دیا۔



لیبارٹری میں ضروری ٹیسٹوں کی عدم دستیابی اور ادویات سے متعلق شکایات پر اسٹور انچارج کی معطلی کے احکامات بھی جاری کیے گئے۔ ناقص ڈینٹل مشین فراہم کرنے والے ٹھیکیدار کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔

وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ عوام کو علاج کی معیاری سہولیات فراہم کرنے میں غفلت اور بدانتظامی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔