Last Updated:

بلتستان میں سیاحت کے مسائل پر اہم اجلاس | Shyok Times

بلتستان میں سیاحت اور ہوٹل انڈسٹری کے مسائل پر اہم اجلاس


سکردو (عرفان شاہ) — بلتستان ہوٹل ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام شنگریلا ریزورٹ سکردو میں ایک اہم تقریب منعقد ہوئی، جس میں صوبائی وزیر سیاحت نیک نام کریم نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

تقریب کے موقع پر بلتستان ہوٹل ایسوسی ایشن کی جانب سے صوبائی وزیر سیاحت نیک نام کریم اور ایسوسی ایشن کے چیئرمین عارف اسلم کا روایتی شال اور ٹوپی پہنا کر استقبال کیا گیا۔

 


تقریب کا بنیادی مقصد بلتستان کی ہوٹل انڈسٹری اور محکمہ سیاحت کو درپیش مسائل کی نشاندہی، ان کے حل کے لیے باہمی مشاورت سے تجاویز مرتب کرنا اور خطے میں سیاحت کے فروغ کے لیے مؤثر اقدامات پر تبادلۂ خیال کرنا تھا۔

شرکاء نے اس موقع پر ہوٹل انڈسٹری اور سیاحت کے شعبے کو درپیش چیلنجز پر گفتگو کی۔ اس نوعیت کی مشاورتی سرگرمیاں مقامی ہوٹل کاروبار اور متعلقہ حکام کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانے اور بلتستان میں سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔

شایوک ٹائمز | نیوز ڈیسک

رپورٹ: عرفان شاہ