Last Updated:

خپلو سائنس اینڈ آرٹس نمائش: شاندار تعلیمی سرگرمی | Shyok Times

خپلو میں سائنس اینڈ آرٹس نمائش کا انعقاد، طلبہ کی تخلیقی صلاحیتیں اجاگر


گنگچھے (عرفان شاہ

خپلو: ضلع گنگچھے کے صدر مقام خپلو میں معیاری تعلیم کے فروغ اور طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے ایک نجی تعلیمی ادارے کی جانب سے سائنس اینڈ آرٹس نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے۔

نمائش میں طلبہ اپنے سائنسی ماڈلز، عملی تجربات اور فنونِ لطیفہ کے مختلف نمونوں کے ذریعے اپنی صلاحیتوں،

جدت طرازی اور سائنسی مہارتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

 


اس نوعیت کی تعلیمی سرگرمیاں طلبہ میں تحقیق، تخلیقی سوچ، مسئلہ حل کرنے کی صلاحیت اور عملی طور پر سیکھنے کے رجحان کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ سائنس اور آرٹس کو یکجا کرنے سے طلبہ کو اپنی دلچسپیوں اور صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع بھی میسر آتے ہیں۔

اسکول انتظامیہ کے مطابق نمائش میں والدین اور عوام کی شرکت طلبہ کی حوصلہ افزائی کا باعث بنے گی۔ اس سے طلبہ میں اعتماد بڑھے گا اور انہیں مستقبل میں مزید بہتر کارکردگی دکھانے کی ترغیب ملے گی۔

تعلیمی ماہرین کے مطابق ایسی سرگرمیاں روایتی تدریس کے ساتھ عملی تجربات کو فروغ دینے اور طلبہ کی ہمہ جہت نشوونما میں معاون ثابت ہوسکتی ہیں۔

Shyok Times | News Desk